Search
Close this search box.
هفته ,11 جولائی ,2026ء

پنجگور میں گھر پر فائرنگ سے7 مزدور جاں بحق

پنجگور(نیوز ڈیسک)بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے خداآبادان میں گھر پر فائرنگ سے 7 مزدور جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق گھر پر فائرنگ سے 7 مزدور جاں بحق اور ایک زخمی ہوا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لاشوں اور زخمی کو پنجگور ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر پنجگور کے مطابق نامعلوم افراد نے مکان میں گھس کر فائرنگ کی۔

پولیس کا کہنا ہےکہ پنجگور میں فائرنگ سے جاں بحق افراد کا تعلق پنجاب کے مختلف علاقوں سے ہے۔

پولیس حکام کے مطابق واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔
مزیدپڑھیں :اسلام آباد میں ڈاکٹر ذاکر نائیک کے لیکچر کے لیے جگہ کا اعلان کر دیا گیا

یہ بھی پڑھیں