میانوالی(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے آج بروز بدھ پنجاب کے شہروں فیصل آباد، میانوالی اور بہاولپور میں احتجاج کی کال دے رکھی تھی۔ احتجاج کے پیشِ نظر آج میانوالی کو کنٹینر لگا کر سیل کر دیا گیا تھا، انتظامیہ نے سیکیورٹی ہائی الرٹ کرتے ہوئے 7 دن کے لیے دفعہ 144 بھی نافذ کردی ہے اور موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بھی بند ہے اور پی ٹی آئی کا احتجاج بھی جاری ہے۔
پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل نے سماجی رابطوں کی سائیٹ ایکس پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ان کا دعویٰ ہے کہ پنجاب پولیس کی جانب سے مظاہرین پر سیدھی فائرنگ کی جا رہی ہے۔
میانوالی میں حالات کشیدہ_*
پولیس کی جانب سے مظاہرین پر سیدھی فائرنگ کی جا رہی ہے_#پنجاب_کپتان_کا pic.twitter.com/1kBef8SA8a
— Zartaj Gul Wazir (@zartajgulwazir) October 2, 2024
ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے حامی صارف سعید شاہ کا کہنا تھا کہ یہ ظلم اور بربریت سے ہمیں ڈرا نہیں سکتے۔ایک صارف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی جعلی حکومت کچھ بھی کر لے انقلاب ضرور آئے گا۔عائشہ نامی صارف نے لکھا کہ عوام اتنے بہادر ہیں کہ پولیس کی فائرنگ کے باوجود سینہ تان کے کھڑے ہیں۔واضح رہے کہ میانوالی میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے اور رینجرز کی دو کمپنیاں بھی تعینات ہیں جبکہ شہر کے تمام پرائیویٹ و سرکاری اسکول بند ہیں۔
مزیدپڑھیں :ایران،اسرائیل تنازعہ، سونے کی کم ہوتی قیمت پھر بڑھ گئی
