Search
Close this search box.
اتوار ,28 جون ,2026ء

ویڈیو میں کے پی ہاؤس سے واپس جانیوالے علی امین نہیں بلکہ کون ہیں؟جانیں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)خیبرپختونخوا کے وزیر برائے ہیلتھ انجینئرنگ پختون یارنے دعویٰ کیا ہے کہ خیبر پختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں علی امین گنڈاپور سے منسوب ویڈیو میری ہے۔

گزشتہ روز کی خیبر پختونخوا ہاؤس اسلام آباد کی فوٹیج سامنے آئی ہے جس سے متعلق کہا گیا ہے کہ ویڈیو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی جو کے پی ہاؤس میں داخل اور وہاں سے باہر نکل رہے ہیں۔

تاہم اب صوبائی وزیر پختون یارنے دعویٰ کیا ہے کہ خیبر پختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں علی امین گنڈاپور سے منسوب ویڈیو میری ہے۔


نجی ٹی وی سے گفتگو میں پختون یارکا کہنا تھاکہ ویڈیو میں کے پی ہاؤس اسلام آباد سے واپس جانے والے علی امین نہیں بلکہ میں ہوں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ سی سی ٹی وی ویڈیو میں مجھے علی امین سے منسوب کیا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کی متضاد اطلاعات تھیں، آج وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھاکہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کو کسی ادارے نے گرفتار نہیں کیا، ان کی کے پی ہاؤس سے بھاگنے کی ویڈیو موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں