Search
Close this search box.
جمعه ,03 جولائی ,2026ء

سٹیٹ بینک نے کاروباری حضرات کو خوشخبری سنا دی

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کی فنانسنگ حد بڑھا دی ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ سرکلر کے مطابق چھوٹے کاروبار کے لیے قرضوں کی حد ڈھائی کروڑ روپے سے بڑھا کر 10 کروڑ روپے کردی گئی ہے، جبکہ درمیانے کاروبار کےلیے قرضوں کی حد کو 20 کروڑ روپے سے بڑھا کر 50 کروڑ روپے کر دیا گیا ہے۔

قرضوں کی حد کا تعین کرتے ہوئے بینکوں کو رہن رکھے گئے سیال اثاثوں کی مالیت کی کٹوتی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ مرکزی بینک کے مطابق قوائد و ضوابط میں تبدیلی کا مقصد چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کی فنانسنگ بڑھانا ہے۔ بینکوں کو ترامیم شدہ قوانین پر عمل کرنے کی تلقین بھی کی گئی ہے۔

تمام سینیٹرز اورارکان قومی اسمبلی تاحکم ثانی کسی بھی سیاسی اجتماع ،ریلی ،مظاہرے میں شرکت سے گریز کریں ،چیئرمین پی ٹی آئی

یہ بھی پڑھیں