اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے پارٹی کے تمام منتخب اراکین قومی اسمبلی اور سینیٹ کو سخت ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ تاحکم ثانی کسی بھی سیاسی اجتماع، جلسے، ریلی، یا مظاہرے میں شرکت سے گریز کریں۔
یہ ہدایت پارٹی کے اندرونی معاملات اور موجودہ سیاسی صورت حال کے پیش نظر جاری کی گئی ہے۔ پارٹی قیادت کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد ملک میں جاری سیاسی تناؤ کو کم کرنا اور پارٹی ارکان کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔ ہدایات پر سختی سے عمل کرنے کا کہا گیا ہے، اور کسی بھی خلاف ورزی پر پارٹی ڈسپلن کے تحت کارروائی کی جائے گی۔
یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ملک میں سیاسی سرگرمیاں اپنے عروج پر ہیں اور مختلف جماعتیں عوامی جلسے اور مظاہرے کر رہی ہیں۔
مزیدپڑھیں :کے پی ہاؤس سے نکلانہ موبائل تھا نہ جیب میں ایک روپیہ، علی امین گنڈا پور کا انکشاف


