Search
Close this search box.
هفته ,18 جولائی ,2026ء

بھارت سے جوہری مواد کی چوری،پاکستان نےخطرے کی گھنٹی بجا دی

اسلام آباد(نیوزڈّیسک)پاکستان نے بھارت میں مجرمانہ تنظیم سے 10 ملین روپے مالیت کا تابکار ی مادہ کیلیفورنیا کی چوری پر شدید تحفظات کا اظہار کیا

بھارت میں جوہری مواد کی چوری کے واقعات خدشات کو جنم دیتے ہیں‌جبکہ خطے کیلئے انتہائی خطرناک ثابت ہوسکتاہے پاکستان نے واضع کیا کہ 2021 میں بھارت میں جوہری مواد کیلفورنیا کی تین ایسی ہی چوری کی اطلاع ملی تھی۔

اس طرح کی چوریوں کا اثر بہت بڑا ہے، کیونکہ کیلیفورنیئم کو نیوکلیئر ری ایکٹرز اور طبی علاج سمیت مختلف ایپلی کیشنز میں استعمال کیا جاتا ہے۔مواد کے غلط ہاتھوں میں جانے کا امکان نہ صرف علاقائی سلامتی بلکہ عالمی سلامتی کیلئے بھی بہت بڑا خطرہ ہے۔

سب سے زیادہ تشویشناک امکان یہ ہے کہ تابکار مواد کا غلط استعمال جوہری دہشت گردی کے امکان کا باعث بن سکتا ہے۔اقوام متحدہ (یو این) میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) پر زور دیا ہے کہ وہ اس چوری کی جامع تحقیقات کرے۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کیلئے یہ اہم ہے کہ وہ موثر اقدامات اپنائے جن کا مقصد مستقبل میں جوہری چوری کے واقعات کو روکنا ہے۔

اکرم نے کہا کہ عالمی برادری کو چوکنا رہنے کی ضرورت ہے، کیونکہ جوہری مواد کے پھیلاؤ سے خطوں کو عدم استحکام اور امن کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔

کیلیفورنیا کی چوری جوہری مواد کی حفاظت کے لیے درکار انتہائی احتیاط کو ظاہر کرتی ہے، بشمول سخت حفاظتی پروٹوکول اور تابکار مادوں کی غیر قانونی تجارت کے خلاف حفاظت کے لیے بین الاقوامی تعاون کو یقینی بنانا۔
آئینی ترمیم کا معاملہ: جے یو آئی نے 23 نکاتی مسودہ تیار کرلیا

یہ بھی پڑھیں