Search
Close this search box.
اتوار ,28 جون ,2026ء

غیر مسلم طلبہ کیلئے تعلیمی وظائف کا اعلان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزارتِ مذہبی امور نے غیر مسلم طلبہ کیلئے تعلیمی وظائف کا اعلان کر دیا ہے۔

وزارت برائے مذہبی امور کے ترجمان کی جنب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ رواں مالی سال کے تعلیمی وظائف کی درخواستیں وزارت کی ویب سائٹ پر آن لائن جمع ہوں گی۔

ترجمان کے مطابق اقلیتی طلبہ کو آمدن سرٹیفیکیٹ، تعلیمی ادارے سے توثیق اورذاتی/جوائنٹ بینک اکاونٹ کی تفصیل مہیا کرنا ہو گی۔

ترجمان نے کہا کہ رواں مالی سال میں غیر مسلم طلبہ کے وظائف کیلئے 60 ملین روپے مختص ہیں، پرائمری تا پروفیشنل سطح کی سرکاری درسگاہوں میں زیرتعلیم غیرمسلم طلبہ وظائف کے اہل ہوں گے۔
مزیدپڑھیں :وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور کو قومی جرگے سے بات چیت کا اختیار مل گیا

یہ بھی پڑھیں