اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی 2 ارب ڈالر سے زائد سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
اسلام آباد میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ تعاون کے معاہدے نئی پیش رفت ہے۔
انہوں نے کہا کہ سعودی وفد کی پاکستان آمد پر انہیں بہت خوشی ہوئی، آپ کا دورہ پاکستان کے عوام کے ساتھ خلوص اور محبت کا حقیقی مظہر ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آج کی ہونیوالی تقریب مستقبل میں مزید ایسے مواقع پیدا کرے گی، ہم آنے والے وقتوں میں ان ایم او یوز کو عمل طور پر معاہدوں میں تبدیل کریں گے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا سعودی وزیر سرمایہ کاری خالد عبدالعزیز الفالح نے سعودی معیشت کو پروان چڑھانے میں اہم کردار ادا کیا ہے اور ان کی یہاں موجودگی سے ہمیں یقین ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔
مزیدپڑھیں :سیکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخواہ میں دو مختلف آپریشنز، 4 خوارجی ہلاک



