اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی ہڑتال ختم کروانے کیلئےوزیرداخلہ محسن نقوی سرگرم، وزیر داخلہ محسن نقوی کا چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر سے ٹیلیفونک رابطہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی یقین دہانی کرا دی۔
ذرائع کے مطابق محسن نقوی نے رات گئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ، رابطے میں طے کیا گیا ہے کہ آج 2 بجے کے بعد بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کروائی جائے گی ۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بیرسٹر گوہر علی کو انفرادی طور پر ملاقات کی یقین دہانی کروائی ، تاہم بیرسٹر گوہر خان نے وزیرداخلہ کو ملاقات کے بعد معاملے پر غور کرنے کی یقین دھانی کروادی،
بیرسٹر گوہر کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالج کی ملاقات کی درخواست کی گئی تھی، تحریک انصاف نے عمران خان سے ملاقات کیلئے وزارت داخلہ کو درخواست دی تھی۔



