Search
Close this search box.
بدھ ,01 جولائی ,2026ء

ارب پتی برطانوی بزنس مین بھی عمران خان کی رہائی کیلئے میدان میں

کئی بڑی کمپنیوں کے مالک برطانوی ارب پتی نے عمران خان کی رہائی کیلئے آواز بلند کر دی ہے۔

رچرڈ برانسن نے اپنے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر عمران خان کے ساتھ کھینچی گئی ایک پرانی تصویر شیئر کی اور ساتھ ہی ایک زور دار پیغام دیا۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا، ’یہ کرکٹ کے بارے میں نہیں ہے، پاکستانی حکام کو عمران خان کو فوری رہا کرنا چاہیے۔ ان کی بلاجواز گرفتاری سے پاکستان میں جمہوریت اور قانون کی حکمرانی پر سیاہ بادل منڈلا رہے ہیں۔‘

رچرڈ برانسن نے اپنی اس پوسٹ کے ساتھ مشہور میگزین ”ٹائم“ کا ایک مضمون بھی شیئر کیا جس میں اڈیالہ جیل میں قید عمران خان کی صحت، وہاں کی ناقص سہولیات اور ان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ کے خدشات پر بات کی گئی تھی۔

یاد رہے کہ رچرڈ برانسن کے ایکس پر 12 میلن سے زائد فوولورز ہیں اور ان کی عمران خان سے متعلق پوسٹ کو 1 ملین سے زائد لوگوں نے دیکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں