Search
Close this search box.
بدھ ,01 جولائی ,2026ء

امریکہ نے پاکستان اور ایرانی میزائل پروگرام کی حمایت کرنے پر 26 کمپنیوں پر پابندیاں لگادی

واشنگٹن ڈی سی(نیوزڈیسک) امریکی محکمہ تجارت کے بیورو آف انڈسٹری اینڈ سیکیورٹی (BIS) نے پاکستان اور ایران میں مبینہ طور پر بیلسٹک میزائل پروگرام کی حمایت کرنے اور یوکرین کی جنگ میں روس کی مدد کرنے پر 26 کمپنیوں پر پابندیاں لگا دیں۔

پاکستان میں (16)، چین (6)، متحدہ عرب امارات (3) اور مصر (1) نے مبینہ طور پر برآمدی کنٹرول کی خلاف ورزیاں، اسلحہ کی ترسیل میں ملوث ہونے اور روس پر امریکی پابندیوں اور برآمدی کنٹرول کی خلاف ورزی کی .

بی آئی ایس کے مطابق 9 اداروں کو ایڈوانسڈ انجینئرنگ ریسرچ آرگنائزیشن کیلئے فرنٹ کمپنیوں اور پروکیورمنٹ ایجنٹس کے طور پر کام کرنے والے جو پاکستان میں قائم ایک کمپنی کو 2014 میں فہرست میں شامل کیا گیا تھا باقی 7 پاکستانی اداروں کو پاکستان میں شراکت کیلئے شامل کیا گیا تھا۔

فروری 2022 میں روس کے یوکرائن پر مکمل حملے کے بعد عائد امریکی پابندیوں اور برآمدی کنٹرول سے بچنے کیلئے متحدہ عرب امارات کے تحت تین اور مصر کے زیرنگرانی اسلحہ حاصل کرنے کی کوشش کی گئی .
چین کے ماتحت چھ اداروں کو PRC کی فوجی جدید کاری کی حمایت میں امریکی تیار کردہ میزائل ٹیکنالوجی کے حصول کیلئے شامل کیا گیا. ایران کے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں اور بغیر پائلٹ ہوائی جہازوں کیلئے امریکی تیار کردہ پارٹس کی خریداری بھی شامل ہے .

صنعت و سلامتی کے انڈر سکریٹری برائے کامرس ایلن ایف ایسٹیویز نے کہا، ہم امریکی پابندیوں کے ذریعے برآمدی کنٹرول سے بچنے کی کوشش کرنیوالے عناصر سے امریکی قومی سلامتی کا دفاع کرنے کیلئے چوکس ہیں۔ ہم ان ممالک کو پیغام دیتے ہیں کہ اگر وہ ہمارے کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہیں، تو وہ قیمت ادا کریں گے۔”
سلمان خان کا مسلسل دھمکیوں کے باوجود کام جاری رکھنے کا فیصلہ

یہ بھی پڑھیں