اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کہتے ہیں کہ پاکستان کی سیاست میں تحریک انصاف کی کوئی اہمیت نہیں ہے، اگر اہمیت ہے تو بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ہے۔ جو بھی عمران خان کے ساتھ جڑا رہے گا اس کی اہمیت برقرار رہے گی۔
سابق رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) فواد چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جو بھی عمران خان سے جڑا رہے گا اسی کی پارٹی میں اہمیت ہوگی، جو ان کے ساتھ نہیں جڑا ہوا وہ فارغ ہوگیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پہلے آپ دیکھ چکے ہیں جو 20لوگ پرویز الٰہی کو چھوڑ کرگئے تھے وہ اب کہاں ہیں، جو عمران خان کو اس وقت چھوڑ کرگئے وہ اب کہاں ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ جو بھی ان کو چھوڑ کر جائے گا سیاست سے فارغ ہوجائے گا۔
’لوگ عمران خان کے ساتھ ہیں، سیاسی حقیقت تو عمران خان ہے‘۔
فواد چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان جب بلائیں گے ان سے ملنے جاؤں گا، ہماری تو تباہی اتار دی ہے اس قیادت نے، ان کو نا کچھ پتا ہے اور نا ان کو سمجھ ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی موجودہ لیڈرشپ تو ایسے لگتا ہے جیسے بچوں کو کھیلنے کے لیے بھیج دیا ہے کہ جائیں ایک 2 دن کھیلیں۔ بچے اکٹھے ہوئے ہیں اور کھیل رہے ہیں، 10سال لگے ہیں پارٹی کو یہاں تک پہنچانے میں اس طرح تباہ تو نہیں ہونے دیں گے۔
مزیدپڑھیں:دِھی رانی پروگرام کیا ہے، درخواست کے لیے کن شرائط کو پورا کرنا ضروری ہوگا؟


