Search
Close this search box.
هفته ,11 جولائی ,2026ء

عبدالعلیم لاشاری کو اہم عہدے پر مقرر کردیا گیا

گریڈ 20 کے ایکس پی سی ایس افسر اور چیئرمین سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ عبدالعلیم لاشاری کو سیکریٹری کھیل و امور نوجوانان مقرر کردیا گیا ہے جب کہ وہاں سے جلال الدین مہر کو رپورٹ کرادیا گیا ہے۔

ڈائریکٹر جنرل حیدرآباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی پرویز احمد بلوچ کو دوبارہ چیئرمین سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ مقرر کردیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ سندھ میں درسی کتابوں کی عدم فراہمی کے سلسلے میں سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کی طرف سے جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق تمام کتابیں تقسیم کی گئی ہیں جبکہ ضلعی سیشن ججز کی نامکمل رپورٹس کے مطابق بھی یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ کتابوں کی شدید قلت ہے۔

یہ بھی پڑھیں