Search
Close this search box.
هفته ,11 جولائی ,2026ء

بازار میں خوفناک دھماکا، متعددافراد زخمی

کوئٹہ: بلوچستان کے شہر قلعہ سیف اللہ کے بازار میں بم دھماکا ہوا۔

پولیس کے مطابق قلعہ سیف اللہ کے بازار میں کھڑی موٹر سائیکل میں بم نصب تھا جس کے پھٹنے سے قبائلی رہنما سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا۔

پولیس کے مطابق دھماکے کے بعد کوئٹہ ژوب شاہراہ کو آمدورفت کے لیے بند کردیا گیا ہے اور تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں