لاہور(نیوزڈیسک) پنجاب کے دل لاہور میں ڈیجیٹل ڈاکوؤں کا راج،جیمبرز لگا کر کروڑوں روپے لوٹ لیے ، پولیس اب تک وارداتیں کرنے والوں کا سراغ نہ لگاسکی۔ نامعلوم ڈیجیٹل ڈاکووں نے سفید گاڑی میں ریکی کرکے ایک کے بعد ایک واردات سے کروڑوں روپے لوٹ لئے۔
پوش علاقہ ڈیفنس ڈکیت گینگ کےنشانے پر، ڈاکووں نے دوران واردات جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے دوران واردات موبائل فون سروسزمعطل کردی جاتی ہے۔
ڈیجیٹل ڈکیت گروہ نےڈیفنس اے میں شہری مبشرکےگھر واردات میں دو ڈیوائسز کا استعمال کیا اور موبائل فون سگنلز ڈراپ کرکے آٹھ سےدس منٹ میں پینتیس تولےسونا ۔ قیمتی گھڑیاں اورنقدی ،ایک کروڑ سےزائد کی لوٹ مارکرکے باآسانی فرار ہوگئے۔
آرگنائزڈ کرائم یونٹ کےمطابق گینگ میں ایک ادھیڑعمر بھی شامل ہے، ڈکیتوں کا گروہ اس سےقبل بھی اسی نوعیت کی وارداتیں کرچکا ہے۔ منفرد طریقہ واردات کی بدولت ڈیفنس کے رہائشیوں کیلئے ڈکیتوں کا گروہخوف کی علامت جبکہ پولیس کیلئے یہ ٹیسٹ کیس بن چکا ہے۔
ایلون مسک کی دولت میں ایک دن میں 92 کھرب روپے اضافے نے دنیا کو حیران کردیا



