Search
Close this search box.
هفته ,27 جون ,2026ء

ایلون مسک کی دولت میں ایک دن میں 92 کھرب روپے اضافے نے دنیا کو حیران کردیا

نیویارک(نیوزڈیسک)سابق ٹیوٹر، ایکس کے مالک ایلون مسک کی کھربوں روپے دولت میں اضافہ ، عالمی سروے تنظیم کے مطابق ایلون مسک نے ایک دن میں اتنا میں کما لیا جتنا بیشتر ممالک کا سالانہ بجٹ بھی نہیں ۔بلومبرگ کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ عالمی شہرت یافتہ امریکی شہری ایلون مسک کی دولت میں گزشتہ ایک دن میں  33 ارب 50 کروڑ ڈالرز (92 کھرب پاکستانی روپے سے زائد) کا اضافہ ہوا۔

بلومبرک کی رپورٹ کے مطابق ایلون مسک کی الیکٹرک گاڑیاں تیار کرنے والی کمپنی ٹیسلا کے حصص کی قیمتوں میں ایک دن میں 22 فیصد اضافہ ہوا۔ٹیسلا کی جانب سے جولائی سے ستمبر کی سہ ماہی کی رپورٹ جاری کی گئی جس میں ایلون مسک نے پیشگوئی کی تھی کہ 2025 میں الیکٹرک گاڑیاں کی فروخت میں 30 فیصد اضافے کا امکان ہے۔

قبل ازیں ایک سال تک ٹیسلا کی جانب سے سہ ماہی رپورٹس میں آمدنی میں کمی کے بارے میں بتایا گیا تھا۔واضح رہے کہ ایلون مسک ٹیسلا کے 21 فیصد حصص کے مالک ہیں اور ان کی مجموعی دولت کا 68 فیصد حصہ بھی اسی کمپنی کے حصص سے منسلک ہے۔

ایلون مسک اب 270.3 ارب ڈالرز کے ساتھ دنیا کے امیر ترین شخص ہیں اور اس فہرست میں دوسرے نمبر پر موجود جیف بیزوز ان سے 61 ارب ڈالرز پیچھے ہیں۔جیف بیزوز 209 ارب ڈالرز کے مالک ہیں جبکہ میٹا کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ 201 ارب ڈالرز کے ساتھ دنیا کے تیسرے امیر ترین شخص ہیں۔
پاکستان میں‌آج بروز ہفتہ 26 اکتوبر2024 کو سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اڑان

یہ بھی پڑھیں