Search
Close this search box.
هفته ,27 جون ,2026ء

فواد چوہدری کی پی ٹی آئی میں واپسی سے متعلق شیر افضل مروت بول اٹھے

رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ فوادچوہدری نے پی ٹی آئی کا مذاق اڑایا ہے،ان کے واپس آنے کے حق میں نہیں ہوں۔ پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اُمیدہےکہ فل کورٹ ریفرنس میں26ویں آئینی ترمیم کا جائزہ لیا جائے گا،سینیٹ مکمل ہے نہ قومی اسمبلی، پارلیمان ترمیم لانے کا مجاز ہی نہیں تھا۔

شیر افضل مروت کا کہنا تھا جمہوریت کی دعوے دار سیاسی جماعتیں کیوں کر ملٹری کورٹس کی بات کریں گی، کسی بھی جمہوری ملک میں ایسا نہیں ہوتا، پیپلز پارٹی اور ن لیگ ملکر نئی آئینی ترامیم لائیں تو اُن کے پاس لوگوں کو دکھانے کیلئے کوئی چہرہ نہیں ہوگا، یہ لوگ ترامیم کے نام پر مٹی پلیدکر رہے ہیں پارلیمان کی، اب سپریم کورٹ میں جو تبدیلی آئی ہے امید کرتے ہیں کہ ہمارے کیسز لگ جائیں گے۔

پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی ) کے رہنما شیر افضل مروت نے سابق رہنما پی ٹی آئی فواد چودھر ی کے بارے میں کہا کہ فواد چوہدری کے پارٹی میں واپس آنے کے حق میں نہیں ہوں، فوادچوہدری نے پی ٹی آئی کا مذاق اڑایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں