Search
Close this search box.
هفته ,11 جولائی ,2026ء

یہ کس معروف شخصیت کے بچپن کی تصویر ہےجسے آپ روزانہ دیکھتے ہیں؟بوجھو تو جانیں

سوشل میڈیا کے دور میں آج کل لوگ ناصرف اپنے دوستوں بلکہ اپنی پسندیدہ شخصیات کو بھی انکی سالگرہ پر خاص وش کرنے کیلئے انکی بچپن کی تصاویر شیئر کرتے ہیں ۔

آج کل لوگ پسندیدہ شخصیات کوسالگرہ پر خاص وش کرنے کیلئے انکی بچپن کی تصاویر شیئر کرتے ہیں۔ ان تصویروں میں آج کی ان معروف شخصیات کو پہچاننا تو خاصا مشکل ہوتا ہے لیکن برتھ ڈے وِش کرنے والے اس تصویر کے ’اہم‘ ہونے کی وجہ سے اسکی تفصیل لکھنا نہیں بھولتے۔

ایسی ہی ایک تصویر مریم نواز کی سالگرہ کے موقع پر بھی سامنے آئی جو اداکارہ عفت عمر نے اپنے ایکس اکاؤنٹ کی زینت بنائی۔

اس نایاب تصویر میں انہیں والدہ کلثوم نواز کی گود میں دیکھا جاسکتا ہے۔

تصویر کیساتھ کیپشن میں اداکارہ عفت عمر نے لکھا کہ ’ مریم نواز کو سالگرہ مبارک ہو۔خاندان کی ہونہار بچی سے لے کر پنجاب کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ تک کا سفر، آپ کی والدہ (سب سے پیاری کلثوم نواز) آپ کو دیکھ رہی ہوں گی اور آپ پر فخر کریں گی۔‘

خیال رہے کہ پاکستان کے ایکس ٹرینڈ پینل پر ’#HBDCMMARYAM‘ ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہے، اس ہیش ٹیگ کا استعمال کرتے ہوئے صارفین وزیراعلی پنجاب کو سالگرہ کی مبارکباد دے رہے ہیں۔

مریم نواز 28 اکتوبر 1973 میں پاکستان کے شہر لاہور میں نواز شریف اور کلثوم نواز کے ہاں پیدا ہوئیں۔ ان کے بہن بھائیوں میں دو بھائی حسن نواز اور حسین نواز جب کہ ایک بہن اسما نواز ہیں۔

یہ بھی پڑھیں