Search
Close this search box.
بدھ ,01 جولائی ,2026ء

احتجاجی حکمت عملی ٹھیک نہیں بنائی گئی ،شیرافضل مروت کی عمران خان سے شکایت

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ بانی عمران خان کو بتایا یہ احتجاج ٹھیک نہیں تھے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے احتجاجی حکمت عملی ٹھیک نہیں بنائی۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں شیر افضل مروت کا کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی سےملاقات ہوئی۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو بتایا یہ احتجاج ٹھیک نہیں تھے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے احتجاجی حکمت عملی ٹھیک نہیں بنائی۔ان کا کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی نےکچھ فیصلے کیے ہیں جو سلمان اکرم راجا بتائیں گے۔

شیرافضل مروت کا کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی سے پوچھا مولانا فضل الرحمان پرکیا مؤقف ہے؟ ہمارےساتھی نےبتایاکہ مولاناکی وجہ سےملٹری کورٹس نہیں بنے، اس پر بانی پی ٹی آئی نےکہاملٹری کورٹس بن جاتے تو مجھےکوئی فرق نہیں پڑتا۔ان کا کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی نے کہا نئی احتجاجی کمیٹی بنائیں اور میں اس کمیٹی کا حصہ ہوں گا۔

یہ بھی پڑھیں