Search
Close this search box.
اتوار ,07 جون ,2026ء

خواجہ سرا کی نازیبا ویڈیو وائرل،وزیراعلیٰ کے پی نے نوٹس لے لیا

پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا (کے پی) علی امین گنڈاپور نے خواجہ سرا کی نازیبا ویڈیو وائرل ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو ملزمان گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لانے کی ہدایت کر دی۔

ایس پی سٹی احسان شاہ کے مطابق متاثرہ خواجہ سرا نے ایف آئی اے سائبرکرائمز میں درخواست دی ہے کہ اس کی 2023 میں بنائی گئی ویڈیو وائرل کی گئی ہے۔

ایس پی احسان شاہ کے مطابق چارسدہ میں ملزم کو خواجہ سرا کی نازیبا وڈیو بنانے پر سزا ہوئی تھی، سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو دو سال پرانی ہے۔ایس پی سٹی کا کہنا ہے کہ متاثرہ خواجہ سرا نے متعلقہ تھانے سے رابطہ نہیں کیا۔

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے خواجہ سرا کی نازیبا ویڈیو بنانےکا نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو ملزمان گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لانےکی ہدایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں