Search
Close this search box.
پیر ,29 جون ,2026ء

عوام کیلئے اچھی خبر ،بجلی سستی کر دی گئی

اسلام آباد: نیپرا نے ستمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ (FCA) کے تحت بجلی کی قیمت میں 1 روپے 28 پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان کیا ہے۔ یہ کمی نیپرا کی جانب سے 30 اکتوبر 2024 کو عوامی سماعت کے بعد منظور کی گئی۔

نیپرا کے مطابق، ایف سی اے کی مدمیں 71 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست جمع کرائی گئی تھی جس کے بعد فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ میں 86 پیسے فی یونٹ کمی کی گئی۔

تاہم، اس کمی کا اطلاق لائف لائن صارفین اور کے الیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہوگا۔ نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

اس کمی سے صارفین کو بجلی کی قیمتوں میں ایک نمایاں ریلیف ملے گا، مگر یہ رعایت صرف دیگر صارفین کے لیے ہوگی، نہ کہ مخصوص کیٹیگریز کے لیے۔

یہ بھی پڑھیں