برسلز(نیوزڈیسک)سابق وزیراعظم نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکے دورہ برسلز کے دوران مریم نواز پر شدید تنقید اور لوگوں کی ہوٹنگ ، احتجاج کی ویڈیو وائرل ، سوشل میڈیا صارفین کی نوازشریف اور مریم نواز پر شدید تنقید کا سامنا ۔ ۔
سوشل میڈیا ٹیوٹر ایکس پرویڈیو وائرل ہوتے ہی نوازشریف کے مخالفین کی مریم نواز اور نوازشریف پر تنقید کا سلسلہ تین دن سے جاری ہے ۔ نوازشریف اور مریم نواز کے گاڑی کی طرف جاتے ہوئے ایک خاتون نے ویڈیو بناتے ہوئے مریم نواز اور نوازشریف کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ویڈیو وائرل کردی۔ ایسی صورتحال کو دیکھتے ہوئے مسلم لیگ ن کے کارکن بھی میدان میں آگئے ۔ اور اسی مقام پر دوسرے دن چار بندے اکھٹے ہوکر نوازشریف کے حق میں نعرے بازی شروع کردی جبکہ نوازشریف انہیں منع کرتے رہے ۔
تاہم سوشل میڈیا پر لوگوں نے نوازشریف کے حق میں نعرے لگانے والوں کے حوالے سے بھی حقائق سامنے لے آئے کہا جاتا ہے کہ اس ویڈیو سے قبل مذکورہ اشخاص نے نوازشریف کے ساتھ ملاقات بھی کی اور مریم نواز کے کہنے پر ویڈیو بنا کروائرل کی جس پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں بھی آڑے ہاتھوں لیا ۔
سینئر صحافی واینکر ملیحہ ہاشمی لکھتی ہیں کہ
جنیوا میں مریم نواز اور نواز شریف پر پاکستانی عوام برس پڑی۔
قاضی صاحب کے بعد اب ان کے مالکوں کی بھی عزت افزائی ہو گئی۔ عوامی غصہ کم ہوتا نظر نہیں آتا۔ pic.twitter.com/I4cU4HVvtW
— Maleeha Hashmey (@MaleehaHashmey) November 9, 2024
ایک اور صارف اکرم راہی نے تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ
نواز شریف اور مریم نواز کے ساتھ جنیوا میں پیش آنے والے ناخوشگوار واقعہ کے ردعمل میں اوورسیز پاکستانیوں کا جنیوا میں سمندر اُمڈ آیا۔ نواز شریف زندہ باد اور مریم نواز شریف زندہ باد کے نعروں سے جنیوا کی فضائیں گونج اٹھیں۔ CNN اور BBC نے کوریج دی۔
#NawazSharif #MaryamNawaz #Geneva pic.twitter.com/yw8pho8qZv— اکرم راعی Akram Raee (@AkramRaee) November 10, 2024