اسلا م آباد(نیوزڈیسک)سابق وزیراعظم نوازشریف اپنی بیٹی مریم نواز ، مریم اورنگزیب کا برسلز شہر میں گھومتے ہوئے ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہو تے ہی سوشل میڈیا پر صارفین نے نئی بحث اور تنقید شرو ع کردی۔
سوشل میڈیا ٹیوٹر ایکس پر وائرل پہلی ویڈیو میں مریم نواز اپنے ہاتھ میں بیگ پکڑے اپنے والد نوازشریف کے ہمرا ہ گاڑی کی طرف بڑھ رہی ہیں ۔دوسری دن اسی طرح کی ایک اور تصویر سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی جس میں مریم اورنگزیب صوبائی وزیر نے اپنے بیگ کے ساتھ مریم نواز کا بیگ اُٹھارکھا ہے ۔ ۔
سوشل میڈیا پروائرل امریکہ میں پاکستانی نژاد امریکی شہری نوید وڑائچ نے انکشاف کیا کہ “مریم اورنگزیب نے امریکہپہنچ کر تین مہنگے ترین بیگ خریدے جن میں سے ایک مریم نوازشریف کو گفٹ کیا۔ نوید وڑائچ نے انکشاف کیا کہ ہر بیگ کی قیمت 10 ہزار ڈالر سےزیادہ ہے اور ٹوٹل بل تقریباً 35 ہزار ڈالر بنا۔
ایک طرف شہباز شریف اپنے ٹولےسمیت سرکاری عمرہ کرنےجا رہے تھے مگر انہیں روک لیا ۔ نوید وڑائچ کا کہنا تھا کہ میں ن لیگ والوں کو چیلنج کرتا ہوں کہ وہ مجھےغلط ثابت کریں۔
دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین کی مریم نواز اور مریم اورنگزیب پر کڑی تنقید، مریم اورنگزیب کو سوشل میڈیا صارفین نے نوازشریف کے خاندان کی کنیز قرار دیتے ہوئے سخت تنقید کا نشانہ بنایا ، ایک صارف نے لکھا کہ
اگر ہماری وزیر اعلی صاحبہ اپنا بیگ اٹھانے سے قاصر ہیں تو وہ اتنے بڑے صوبے کا وزن کیسے اٹھائیں گی۔
یاد رہے کہ تصویر میں وزیر اعلی پنجاب کا بیگ کسی نوکرانی نے نہیں بلکہ پنجاب ہی کی وزیر ماحولیات/وزیر جنگلات/وزیر منصوبہ بندی و خصوصی اقدامات
مریم اورنگ زیب نے اٹھا رکھا ہے pic.twitter.com/QYrTyHmONp— S͜͡Yᗴᗪ B͜͡ᑌKᕼᗩᖇI (@LalBukhari) November 10, 2024
ایک اور صارف نے مریم اورنگزیب کو نتقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ
مریم اورنگزیب کی ماں طاہرہ اورنگزیب
کسی زمانے میں کلثوم نواز کا پرس اٹھایا کرتی تھی
اور اب ان کی بیٹی مریم اورنگزیب مریم نواز کا پرس اٹھائے چل رہی ہے
یہ نسل در نسل غلامی کی نشانی ہے
پورا پنجاب سموگ میں گھرا ہوا ہے
مگر ان کو دیکھو یہ لوگ نااہل ہیں 🖐 pic.twitter.com/D1L9eZzyr9— Zaman B 🇵🇰 (@Z_Bhatti123) November 10, 2024
ایک اور صارف نے لکھا کہ
صوبائی کنیز برائے مریم اورنگ زیب “بیگ اٹھائی”
قومی خزانے سے ملنے والی تنخواہ کا حق ادا کرتے ہوئے سب بولو، ماشاءاللّٰه pic.twitter.com/5awPLAa65k— Shoukat Anjum ⛎ (@ShoukatAnjum_) November 11, 2024
"مریم اورنگزیب نے امریکہ آ کر تین مہنگے ترین بیگ خریدے
ہر بیگ کی قیمت 10 ہزار ڈالر سےزیادہ ہے اور ٹوٹل بل تقریباً 35 ہزار ڈالر ہے
شہباز شریف اپنے ٹولےسمیت سرکاری عمرہ کرنےکو تھے مگر روک دیےگئے
میں چیلنج کرتا ہوں یہ مجھےغلط ثابت کریں"
نوید وڑائچ، امریکہ pic.twitter.com/CPjFJ76zsH
— Maleeha Hashmey (@MaleehaHashmey) September 23, 2022