Search
Close this search box.
هفته ,27 جون ,2026ء

زاراقتل کیس،مقتولہ کی ساس نے اعتراف جرم کرلیا ،ہولناک انکشافات

ڈسکہ(نیوز ڈیسک)سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ میں بہو زارا کے قتل کیس کی مرکزی ملزمہ ساس صغراں نے اعتراف جرم کرلیا جبکہ ملزم نوید کو ملزمہ نے بیرون ملک بھیجوانے کا جھانسہ اور 10 ہزار روپے دے کر بہو کا قتل کروایا، ملزم نوید قتل سے دو روز قبل ڈسکہ آچکا تھا۔

تفصیلات کےمطابق بہو کے قتل کیس کی سماعت ڈیوٹی مجسٹریٹ حمیرا مظفر کی عدالت میں ہوئی، مرکزی ملزمان صغراں، یاسمین، عبداللہ اور نوید کو پیش کیا گیا، مقتولہ زارا کے اغوا کی ایف آئی آر میں مزید دفعات کا اضافہ کیا گیا ہے، جن دفعات کا اضافہ کیا گیا، ان میں قتل کی نیت سے اغوا اور قتل بھی شامل ہیں۔

ڈیوٹی مجسٹریٹ نے ملزم نوید کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا، ملزمہ صغراں، اُس کی دوسری بیٹی صباء اور اُس کا بیٹا قاسم بھی پولیس کی حراست میں ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق ملزمہ صغراں نے اعتراف کیا کہ حسد اور نفرت میں بہو کو قتل کیا، بہو زارا پر لگائے گئے کردار کشی کے الزامات جھوٹے ہیں،پولیس کو دیے گئے بیان میں صغراں نے کہا کہ مجھ سے غلطی ہوگئی، سب میرا قصور ہے، میری بیٹی، پوتا اور رشتہ دار بھی میری وجہ سے مصیبت میں پھنسے۔

دل دہلا دینے والے بیان میں کہا کہ زارا کو ملزم نوید نے منہ پر تکیہ رکھ کر قتل کیا اور میں نے اُس کی ٹانگیں پکڑیں تھیں، اُس کے بعد نوید لاش کو اٹھا کر واش روم لے گیا جہاں ٹکڑے کئے، قتل سے چند روز قبل بازار سے خود جاکر چھڑیاں، ٹوکے خرید کر لائی۔

پولیس کا کہناتھا کہ مرکزی ملزم نوید کو نند یاسمین نے اپنے گھر میں پناہ دی ، ملزم نے زارا کو قتل کرنے کے بعد جسم کے ٹکڑے کئے، ملزمہ صغراں ، سر، بازو، پاوں خود جاکر ’بھوپال‘ والے پل کر پھینک کر آئی، جسم کا بقیہ حصہ صغراں کی بیٹی یاسمین اپنے بیٹے عبداللہ کے ہمراہ نالے میں پھنک کر آئی۔

پولیس حکام کے مطابق مقدمے میں اب تک 4 ملزمان گرفتارجبکہ 2 زیر حراست ہیں، صغراں، یاسمین، عبداللّٰہ اور نوید کو کل دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
مزیدپڑھیں:’خواجہ آصف قوم کو گمراہ کر رہے ہیں‘

یہ بھی پڑھیں