لاہور (اے بی این نیوز) لاہور اور ملتان میں تمام تعلیمی ادارے 24 نومبر تک بند رہیں گے۔ ڈائریکٹر جنرل ماحولیات کے مطابق، 24 نومبر تک تمام آؤٹ ڈور کھیل، نمائشیں اور فیسٹیولز پر پابندی ہوگی۔ تاہم، نماز جنازہ پر کسی قسم کی پابندی نہیں لگائی جائے گی۔
ملتان اور لاہور میں تعمیراتی سرگرمیوں پر بھی 24 نومبر تک پابندی رہے گی، اور اینٹوں کے بھٹوں پر بھی اسی مدت تک پابندی عائد کی گئی ہے۔ جاری کردہ سرکلر کے مطابق، لاہور میں آتشبازی (فائرورکس) پر 31 جنوری تک پابندی ہوگی۔
مزید برآں، لاہور اور ملتان میں آؤٹ ڈور ڈائننگ پر شام 4 بجے تک پابندی عائد کی گئی ہے، اور ٹیک اوے کی سہولت پر رات 8 بجے تک تمام ریسٹورنٹس میں پابندی ہوگی۔
مزیدپڑھیں:میاں نواز شریف کے بیٹے حسن نواز بارے افسوسناک خبرآگئی

