پشاور(نیوز ڈیسک)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کو آگ میں دھکیلا جارہا ہے، پی ٹی آئی نے صوبہ دہشت گردوں کے حوالےکردیا ، کے پی میں امن وامان کے حوالے سے آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
گورنر خیبر پختونخوانے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت کے پی کے میں 2 حکومتیں چل رہی ہیں، صوبے میں ایک ڈی فکیٹو وزیراعلیٰ آگئی ہیں، اصل حکومت وہ چلا رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ہمیشہ اسلام آباد پر چڑھائی کرتی ہے، لائٹیں بجھاکر لیڈر بھاگ گئے، ایسا آج تک نہیں سنا، بتایا جائے احتجاج میں پنجاب سےکتنے جلوس آئے تھے۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وفاقی حکومت بھی کے پی میں دلچسپی لے، خیبر پختونوا میں پی ٹی آئی کے علاوہ اور جماعتیں بھی ہیں۔
مزیدپڑھیں:بشریٰ بی بی کو گرفتار کرنے آئی نیب ٹیم پشاور سے خالی ہاتھ راولپنڈی روانہ



