Search
Close this search box.
بدھ ,01 جولائی ,2026ء

عوام پرمہنگائی کا ایک اور وار، بجلی کی قیمت میں اضافہ ہو گیا

ملک بھر کے لیے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی مہنگی کردی گئی۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 20 پیسے اضافے کی منظوری دے دی۔

نیپرا کی جانب سے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی، نیپرا نے جولائی تا ستمبر 2024 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوادیا۔

فیصلے میں کہا گیا کہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق دسمبر 2024 کے ایک ماہ کے لیے ہوگا۔گذشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی وصولی ایک روپے 74 پیسے فی یونٹ تھی۔

پہلے ڈرامے کے لیے گھر اور والدہ کے زیور تک ’گروی‘ رکھے، کاشف محمود

یہ بھی پڑھیں