پشاور(نیوزڈیسک)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے وفاقی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہپی ٹی آئی نے کبھی مذاکرات سے انکار نہیں کیا۔ مذاکرات بامعنی ہوں اور ڈرامہ بازی نہ ہو تو مذاکرات کی میز پر بیٹھا جاسکتا ہے،دوران ، احتجاج ہم بھی مذاکرات کر رہے تھے۔
مشیراطلاعات کا کہنا تھا کہ فیک نیوز پر کسی کو جیل میں ڈالنا ہے تو پہلے وفاقی وزیراطلاعات کو پکڑیں۔بیرسٹرسیف کا کہنا تھا کہ سینکڑوں کارکن ہمارے زخمی ہیں اور دہشتگرد بھی ہمیں ہی کہا جا رہا ہے، آئین کے دائرے میں قانون کا نفاذ کرنا ہے تو ہم ساتھ دینے کیلئے تیار ہیں۔
لاہور میں رشوت لیتے چار جعلی مجسٹریٹ نوسرباز ایک ہی دن میں گرفتار





