Search
Close this search box.
هفته ,27 جون ,2026ء

بھتیجے کی شادی،مریم نواز کا بھارتی ڈیزائنر کا پہنا گیا جوڑا توجہ کا مرکز لیکن اس کی قیمت کتنی نکلی؟ پاکستانی حیران پریشان

لاہور (ویب ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی فیشن سینس ہمیشہ شہ سرخیوں میں رہی ہے ، اب حال ہی میں اپنے بھتیجے زید حسین نواز کے نکاح میں بھی مریم نواز توجہ کا مرکز بنی رہیں۔
سابق وزیر اعظم نواز شریف کے پوتے حافظ زید حسین نواز کے حال ہی میں ہونے والی نکاح کی تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں جس میں مریم نواز کے پہناوے کے کافی چرچے ہیں۔نکاح کی تقریب کی مناسبت سے پہنا گیا مریم نواز کا خوبصورت سرخ و سنہرے امتزاج کا جوڑا بھارتی ڈیزائنر ‘سبیاساچی’ کا ڈیزائن کردہ ہے، جوڑا سبیاساچی کی نومبر میں جاری ہونے والی کلیکشن’ہیریٹیج برائیڈل‘ کا ہے۔
نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پاک چین دوستی کی نمایاں مثال ، مصروف ٹرانزٹ پوائنٹ بنانے کیلئے حکمت عملی بنائی جائے:شہباز شریف
نجی خبررساں‌ادارے کے مطابق سبیاساچی سے رابطہ کرنے پر معلوم ہوا ہے اس سرخ رنگ کے جوڑے کی قیمت 4 لاکھ 95 ہزار بھارتی روپے ہے، اس کا کرتا سلک اور ڈوپٹہ تِلے یعنی باریک جالی سے تیار کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ حسین نواز کے بیٹے اور مریم نواز کے بھتیجے زید حسین نواز کا نکاح 25 دسمبر کو سابق وزیر اعظم نواز شریف کے قریبی دوست شیخ حبیب الرحمٰن کی صاحبزادی ایمن حبیب سے ہوا ہے۔جاتی امرا میں منعقد ہونے والی نکاح اور رسم حنا کی تقریب میں 500 مہمان مدعو تھے۔
مزیدپڑھیں:این پی ایف اسلام آباد کا میگا کرپشن اسکینڈل، نجی ٹی وی چینل کے ڈائریکٹر کے ملوث ہونے کا انکشاف

یہ بھی پڑھیں