Search
Close this search box.
اتوار ,14 جون ,2026ء

غیر قانونی ڈپازٹ ،سرمایہ کاری اسکیمز (سمٹ فور ایکس ٹریڈ،سمٹ اے ایچ ایکسپرٹ)کے نام پر شہریوں کو لوٹے جانے کا انکشاف

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ایس ای سی پی نے غیر قانونی ڈپازٹ اور سرمایہ کاری اسکیمز کے خلاف ایک نئی رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق “سمٹ فور ایکس ٹریڈ” اور “سمٹ اے ایچ ایکسپرٹ” کے نام سے جعلی کمپنیاں عوام کو دھوکہ دینے کی سرگرم ہیں۔ ان اسکیمز کے اسپانسرز، عبدالحئی اور سمر عباس، پنجاب کے ضلع لیہ میں خاص طور پر شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

ایس ای سی پی نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ یہ افراد واٹس ایپ، کالز، اور برانچ دفاتر کے ذریعے لوگوں کو سرمایہ کاری کے لیے آمادہ کرتے ہیں۔ انہوں نے ایک ایس ایم سی پرائیویٹ کمپنی رجسٹرڈ کر کے اس کے ذریعے اپنے دھوکہ دہی کے مقاصد کو آگے بڑھایا ہے، جبکہ یہ کمپنیاں کسی بھی قانونی تصدیق کے بغیر سرمایہ کاری کا جھوٹا تاثر پیش کر رہی ہیں۔

ایس ای سی پی نے ان دونوں افراد کا ڈیٹا متعلقہ حکام کو کارروائی کے لیے بھیج دیا ہے اور ان کی کمپنی کا نام غیر مجاز فہرست میں ڈال دیا ہے۔ ایس ای سی پی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ایسی غیر قانونی اور دھوکہ دہی پر مبنی اسکیموں سے بچیں، کیونکہ کوئی بھی غیر رجسٹرڈ کمپنی یا ادارہ سرمایہ کاری کے لیے مجاز نہیں ہے۔
2024 مزیدپڑھیں:میں بہترین کارکردگی دکھانے والے 10بینکوں میں 4 پاکستانی بینک شامل،کون کون سے ؟ جانیں

یہ بھی پڑھیں