Search
Close this search box.
اتوار ,14 جون ,2026ء

2024 میں بہترین کارکردگی دکھانے والے 10بینکوں میں 4 پاکستانی بینک شامل،کون کون سے ؟ جانیں

ایس اینڈ پی گلوبل مارکیٹ انٹیلی جنس کے مطابق 4 پاکستانی بینک خطے میں سب سے زیادہ اسٹاک گروتھ دکھانے والے بینکوں میں شامل ہیں۔

ایس اینڈ پی گلوبل مارکیٹ انٹیلی جنس نے علاقائی بینکوں کی کارکردگی پر رپورٹ میں بتایا کہ 4 پاکستانی بینک خطےکے بہترین کارکردگی دکھانے والے 10سرفہرست بینکوں میں شامل ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے 4 پاکستانی بینکوں نے اے پی اے سی میں سب سے زیادہ اسٹاک گروتھ دکھائی جبکہ پاکستان نے ٹاپ 15 میں سے 6 پوزیشنز حاصل کیں۔

رپورٹ کے مطابق یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ ، جس کا مارکیٹ کیپٹلائزیشن 1.68 ارب ڈالر ہے، اس نے مجموعی طور پر 159.7 فیصد حصص کا منافع ریکارڈ کیا اور خطے کے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بینک اسٹاکس کی درجہ بندی میں دوسرے نمبر پر رہا۔یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ کے علاوہ ٹاپ 10 میں آنے والے دیگر 3 پاکستانی بینکوں میں نیشنل بینک آف پاکستان، بینک الفلاح لمیٹڈ اور بینک آف پنجاب شامل ہیں۔

وفاقی وزارت خزانہ نے نئے مالی سال کابجٹ شیڈول تیار کر لیا

یہ بھی پڑھیں