اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آج صبح سے شدید ٹریفک جام کی صورتحال نے شہریوں کو مشکلات میں ڈال دیا۔ بارش ہونے کی وجہ سے مزید حالات کنٹرول سے باہر ہو چکے ہیں ، مختلف علاقوں میں ٹریفک کی روانی انتہائی سست ہو گئی، جس کی وجہ سے دفتر جانے والے ملازمین اور طلباء کو خاصی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
سڑکوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی رہیں۔ ٹریفک جام کا سبب مختلف تھا، جس میں سڑکوں کی تنگی، کام کی جگہوں کی جانب زیادہ رش،میچ کی صورتحال اور کچھ مقامات پر جاری تعمیراتی کام شامل تھے۔
ٹریفک پولیس کی جانب سے مختلف راستوں پر متبادل راستوں کا اعلان کیا گیا، لیکن شدید رش کے باعث شہریوں کو بہت زیادہ وقت سڑکوں پر کھچاکھچ بھری ہوئی گاڑیوں کے درمیان وقت گزارنا پڑا۔ سڑکوں پر سگنل کا خرابی بھی ایک اہم مسئلہ رہا، جس کی وجہ سے گاڑیوں کی روانی میں مزید رکاوٹ آئی۔


