اسلام آباد( نیوز ڈیسک )وزیراعظم شہباز شریف اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے درمیان آج ہونے والی ملاقات منسوخ ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مصروفیات کے باعث اسلام آباد آنے کا پروگرام موخر کردیا جس کے باعث ملاقات منسوخ کی گئی ہے۔
گورنر سندھ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک سے 2 روز میں بلاول بھٹو زرداری کے اسلام آباد آنے پر ملاقات کا امکان ہے۔ تاہم مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے درمیان وزارتوں کی تقسیم پر کافی دوریاں ہیںاور پیپلزپارٹی کو وزیراعظم شہبازشریف کیساتھ شدید تحفظات ہیںجس کیلئے بلاول بھٹو نے وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات میں اپنے تحفظات کا اظہار کرنا تھا .
یاد رہے کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی وزیراعظم شہباز شریف سے آج اسلام آباد میں ملاقات طے تھی. ملاقات کے دوران حکومت کے انتظامی معاملات زیر بحث آنا تھے اور بلاول بھٹو کی جانب سے حکومت سے معاہدوں پر پارٹی تحفظات وزیراعظم کے سامنے رکھے جانا تھے۔ اس موقع پر پنجاب میں ترقیاتی فنڈز کی عدم فراہمی سمیت اہم معاملات بھی زیر بحث آنا تھے۔
آزاد کشمیر بھر میں شدید بارشیں،برفباری جاری،اہم شاہرات، بیشتر راستے بند،سیاح مشکلات کا شکار
