Search
Close this search box.
هفته ,13 جون ,2026ء

ماہانہ پانچ لاکھ روپے کمانے والا 13 سال کا پاکستانی بچہ

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن کا رہائشی 13 سالہ بچہ کاشان عدنان سیلانی ویلفیئر سے کورس سیکھنے کے بعد ہر ماہ پانچ لاکھ روپے کماتا ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام ’شانِ رمضان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کاشان عدنان نے کہا کہ میں نے سیلانی سے اے آئی اور چیٹ بوٹ ڈیولمپنٹ کورس کیا ہے اور ویبین موبائل ایپلی کیشن ڈیولپمنٹ کا کورس بھی کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں ہر مہینے پانچ لاکھ روپے کما رہا ہوں۔

کاشان عدنان نے کہا کہ لیکن حضرت کا ویژن یہ ہے کہ جو بھی بچہ پاکستان میں ابھی لاکھوں میں کما رہا ہے وہ پاکستانی کرنسی میں نہیں بلکہ لاکھوں ڈالرز میں کمائے۔

اقرار الحسن نے پوچھا کہ آپ کس طرح کی خدمات کلائنٹس کو فراہم کررہے ہیں؟

جواب میں کاشان نے کہا کہ میں نے اپنی اسٹارٹ کمپنی ’آغاز ٹیک‘ کے نام سے شروع کی ہے، میں انٹرنیشنل کلائنٹس کے ساتھ کام کرتا ہوں اور 100 سے زائد طلبا کو پڑھا بھی رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں سیلانی سے کورس مکمل کرنے کے بعد بچوں کو پڑھا کر اپنی تعلیم بانٹ رہا ہوں۔


مزیدپڑھیں:عمران خان کے دونوں گھروں کا خرچہ اٹھانے اور پی ٹی آئی کو 20 کروڑ کا قرضہ دینے والا شخص کون ہے؟

یہ بھی پڑھیں