پشاور (نیوزڈیسک ) پشاور تعلیمی بورڈ کی آئندہ میٹرک سالانہ امتحانات کیلئے ڈیٹ شیٹ جاری کر دی گئی۔ جاری اعلامیہ کے مطابق امتحانات 8 اپریل سے 28 اپریل تک جاری رہیں گے۔ امتحانات کا انعقاد دو شفٹوں میں کیا جائے گا۔
صبح کی شفٹ صبح 9 سے دوپہر 12 بجے تک ہوگی۔ دوسری شفٹ دوپہر 2 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔ بورڈ انتظامیہ کی جانب سے تمام طلبہ کو امتحانی مراکز میں وقت پر پہنچنے کی ہدایت کردی گئی .
مزیدپڑھیں:دسویں جماعت کا کمپیوٹر کا پیپر شروع ہوتے ہی واٹس ایپ گروپس میں وائرل

