Search
Close this search box.
پیر ,29 جون ,2026ء

مرغی کا گوشت غریبوں کی پہنچ سے بہت دور ، 830روپے فی کلو بکنے لگا

رمضان المبارک میں مرغی کی قیمتوں نے ایسی اڑان بھری ہے کہ نیچے آنے کے بجائے اوپر ہی اوپر جارہی ہیں۔

پشاور میں ایک دن میں مرغی کی فی کلو قیمت میں 15 روپے کا مزید اضافہ ہوگیا، ایک دن پہلے 503 روپے کلو والی مرغی 518 روپے پر پہنچ گئی۔ مرغی کے گوشت کی قیمت 830 روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔

تاجروں کا کہنا ہے کہ پنجاب سے مرغی مہنگی مل رہا ہی اس لئے یہاں بھی مہنگی ہو جاتی ہے، مرغی مہنگی ہونے سے ہمارا کاروبار بھی مندی کا شکار ہوتاہے

یہ بھی پڑھیں