Search
Close this search box.
اتوار ,28 جون ,2026ء

معروف عالم دین مولانا اقبال سلفی انتقال کر گئے

راولپنڈی(نیوز ڈیسک) معروف عالم دین، روحانی معالج، اور مبلغِ اسلام مولانا اقبال سلفی قضائے الٰہی سے وفات پا گئے۔ ان کے انتقال کی خبر سن کر مذہبی و علمی حلقوں میں گہرے رنج و غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔ ان کی دینی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

مولانا اقبال سلفی رحمہ اللہ کا شمار جید علمائے کرام میں ہوتا تھا، اور وہ زندگی بھر دینِ اسلام کی ترویج و اشاعت میں مصروف رہے۔ ان کی علمی و روحانی رہنمائی سے بے شمار لوگوں نے فیض حاصل کیا۔ ان کی نماز جنازہ آج بعد نمازِ عصر راولپنڈی کے سواں گارڈن گیٹ کے ساتھ فیملی پارک میں ادا کی گئی۔ علماء کرام، شاگردوں، عزیز و اقارب اور چاہنے والوں سے جنازے میں شرکت کی ۔

مولانا اقبال سلفی نے پوری زندگی قرآن و حدیث کی تعلیمات کو عام کرنے میں گزاری۔ وہ ایک ممتاز مبلغ اور روحانی معالج کے طور پر بھی جانے جاتے تھے، جنہوں نے لوگوں کی علمی، دینی اور روحانی رہنمائی میں نمایاں کردار ادا کیا۔ ان کے بیانات، دروس اور تبلیغی سرگرمیوں نے بے شمار دلوں کو نورِ ایمان سے منور کیا۔

ان کے انتقال پر علماء، شاگردوں اور عقیدت مندوں نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے دعا کی ہے کہ وہ مولانا مرحوم کی مغفرت فرمائے، درجات بلند کرے، اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔
مزیدپڑھیں:جنوبی وزیرستان اور ٹانک میں کرفیو نافذ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

یہ بھی پڑھیں