پشاور(نیوز ڈیسک)پشاور میں نامعلوم افراد نے شادی کی تقریب میں شرکت کرکے جانے والے افراد کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق نا معلوم افراد کی جانب سے فائرنگ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت میں رینگ روڈ جمیل چوک کے قریب کی گئی۔
پشاور پولیس نے بتایا کہ شادی سے باہر نکلنے کے بعد گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، فائرنگ سے جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہوگئی۔
مزیدپڑھیں:بھاری رقم غلط سعودی اکاونٹ میں منتقل ،ہزاروں پاکستانیوں کے حج سے محروم ہونے کا خطرہ


