لاہور(نیوز ڈیسک)مستحق سائلین کو مفت وکیل فراہم کرنے کیلئے حکومت پنجاب نے بڑا قدم اٹھا لیا۔
پنجاب گورنمنٹ نے پراسیکیوشن کو فری ایڈ ایجنسی کے قیام کی منظوری دیدی،وکیل کی استطاعت نہ رکھنے والے ملزمان کو حکومت قانون سہولت فراہم کرے گی۔ملزمان ایک درخواست پر کوائف لکھ کر پراسیکیوشن سے فری قانونی معاونت لے سکیں گے۔
50ہزار سے کم آمدن والے شہری مفت وکیل کی سہولت لے سکیں گے۔
طلاق ،حق مہر،جہیز کی واپسی کیلئے بھی خواتین پراسیکیوشن آفس سے وکیل کیلئے درخواست کر سکتی ہیں۔جیلوں میں بند ملزمان اپنے جیل سپرنٹنڈنٹ کو درخواست دیں گے جو پراسیکیوشن آفس بھجوائے گا۔
غلط ذرائع آمدن بتا کر وکیل کی سہولت لینے والے سے سہولت واپس لے لی جائے گی۔
مزیدپڑھیں:تیار ہو جائیں! آندھی اوربارشوں کا الرٹ جاری کردیا



