نئی دہلی (اسپورٹس ڈیسک) – پی ایس ایل کے بعد اب انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کا ایک اہم میچ بھی صرف 10 اوورز تک ہی جاری رہ سکا۔ منتظمین کی جانب سے میچ کی منسوخی کی وجہ اسٹیڈیم کی لائٹس بند ہونے کو قرار دیا گیا، تاہم ذرائع کے مطابق اصل وجہ سیکیورٹی کی خراب صورتحال تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹیڈیم اور اس کے گرد و نواح میں ممکنہ خطرات کے باعث حکام کو میچ فوری طور پر روکنا پڑا۔ اس اچانک فیصلے نے نہ صرف شائقین کو مایوس کیا بلکہ لیگ کے منتظمین کو بھی شدید تنقید کا سامنا ہے۔

