Search
Close this search box.
پیر ,22 جون ,2026ء

شیخ وقاص اکرم نے سمبڑیال کے حالیہ ضمنی انتخاب کو بدترین دھاندلی قرار دے دیا

پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل شیخ وقاص اکرم نے سمبڑیال کے حالیہ ضمنی انتخاب کو بدترین دھاندلی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سمبڑیال الیکشن میں دھاندلی ہوئی، نتائج مسترد کرتے ہیں، پنجاب میں پرامن احتجاج کریں گے، الیکشن سے قبل اور دوران منظم انداز میں غنڈہ گردی، بدمعاشی اور انتظامی بے ضابطگیوں کا بازار گرم رہا، ہم نے ان کی جعلی جیت کو بھی ہار میں بدل دیا، قوم جاگ چکی ہے اوراب اپنے حق کے لیے کھڑی ہو رہی ہے، مقتدر حلقوں سے مطالبہ کرتے ہیں پاکستان کو آگے بڑھنے دیں اور عوام کو اُن کے نمائندے خود چننے کا حق دیا جائے۔

پاکستان تحریک انصاف پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ الیکشن کا ایک طریقہ کارہوتا ہے، سمبڑیال الیکشن میں دھاندلی ہوئی، پی پی 52 میں حکومت نے دھاندلی کی انتہا کردی، سمبڑیال پولنگ اسٹیشن پر انتہا کہ بدمعاشی اورغنڈا گردی ہوئی، عالیہ حمزہ اور ان کی ٹیم نے وہاں احتجاج کیا، الیکشن کے کسی نظام کو فالو نہیں کیا گیا۔

شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ پولیس نے اس الیکشن میں بے حسی کی انتہا کر دی، پولیس نے صرف پی ٹی آئی کے ووٹرز کو کیمپ سے باہر نکالا، پورے پورے بیلٹ باکس پولیس اٹھا کر لے گئی، پولیس کا رویہ پی ٹی آئی کارکنان کے ساتھ اچھا نہیں تھا۔

یہ بھی پڑھیں