Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

بڑا ریلیف خواتین کے لئے بڑی خوشخبری آگئی

آئندہ بجٹ میں میک اپ کے سامان کے حوالے سے خواتین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئندہ بجٹ میں میک اپ کے سامان پر ٹیکس میں کمی کا امکان ہے، ذرائع نے بتایا کہ آئندہ مالی سال 7000سے زائد امپورٹڈ اشیا پر ڈیوٹی اورٹیکس میں کمی ہوسکتی ہے۔

آئی ایم ایف نے امپورٹڈ اشیا کی ریگولیٹری ڈیوٹی میں کمی کا مطالبہ کردیا، امپورٹڈ7000سے زائدآئٹمزمیں پرزہ جات،خام مال،ضروری آلات بھی شامل ہیں۔

آئندہ بجٹ میں میک اپ کےسامان پربھی ڈیوٹی اورٹیکس کم ہوسکتا ہے, امپورٹڈ سرخی اور پاؤڈر ، امپورٹڈ آئی لائنر اور مسکارے ، امپورٹڈ میک اپ کٹ ، امپورٹڈ فیس پاؤڈر کی ڈیوٹی میں 2 سے 5 فیصد تک کمی ہو سکتی ہے۔

امپورٹڈ میک اپ آلات ، امپورٹڈ اسٹیٹنر ، امپورٹڈ لپ گیلوس ،امپورٹڈ فیس شائنر ، امپورٹڈ میک اپ بیس کریم ، امپورٹڈ پرفیوم اور باڈی اسپرے، امپورٹڈ پرس اور سن گلاس ، امپورٹڈ لوشن اور کریمز پر ڈیوٹی میں 2 سے 5 فیصد تک کمی ہوسکتی ہے

یہ بھی پڑھیں