کراچی ( نیوز ڈیسک)نیب کا بحریہ ٹاون کراچی میں ایک اور بڑی کارروائی کرتے ہوئے چھاپہ مارا ہے ، جس میں نیب ٹیم متعدد قیمتی گاڑیاں تحویل میں لے لی ہیںیہ گاڑیاں بحریہ ٹاؤن سے نیب کے دفتر منتقل کی جا رہی ہیں۔
نیب ذرائع کے مطابقبحریہ ٹاون کےخلاف 17ہزارایکٹرزمین کی غیرقانونی الاٹمنٹ کا ریفرنس زیرسماعت ہےنیب نےکچھ ماہ پہلے بحریہ ٹاؤن کراچی کی کمرشل پراپرٹی کو منجمد کردیا۔
کچھ عرصے سےبحریہ ٹاون کی جانب سےڈیل کا تاثر دیاجارہاتھا، ذرائع بحریہ ٹاون کےساتھ کسی قسم کی کوئی ڈیل نہیں ہوئی،قانون کےمطابق کاروائی کررہےہیں۔کارروائی کی وجوہات سے متعلق مزید تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں۔



