Search
Close this search box.
منگل ,07 جولائی ,2026ء

پاک فوج نے سیلاب میں پھنسے خاندان کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے بحفاظت نکال لیا

راولپنڈی (اوصاف نیوز) پاک فوج نے چکری روڈ میں سیلاب میں پھنسے خاندان کی زندگیاں بچالیں۔راولپنڈی کے قریب چکری روڈ پر گاؤں لڈیاں میں متاثرہ خاندان مکان کی چھت پر پناہ لیے بیٹھا تھا،

پاک فوج نے سیلاب میں پھنسے خاندان کوبذریعہ ہیلی کاپٹر بچایا جب کہ خراب موسم کے باوجود پاک فوج کا ہیلی مشن کامیابی سے مکمل ہوا۔

واضح رہے کہ راولپنڈی میں 200 ملی میٹر سے زیادہ بارش نے شہر کی سڑکیں تالاب بنادی ہیں جب کہ شہر میں رین ایمرجنسی نافذ کردی ۔ نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند ہونے کے باعث خطرے کے الارم بجا دیے گئے ہیں اور قریبی آبادی کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

بارشیں ، سیلاب، سڑکیں پانی میں ڈوب گئیں ، سیوریج سسٹم تباہ ،زندگی مفلوج، لوگوں کی زندگیوں کو خطرہ

یہ بھی پڑھیں