Search
Close this search box.
پیر ,15 جون ,2026ء

سیلابی ریلے سے شاہراہ قراقرم کا مختلف علاقوں سے رابطہ منقطع، سیاح پھنس گئے

گلگت بلتستان(نیوزڈیسک)گلگت بلتستان کے علاقے دیامر میں شدید بارش کے بعد سیلابی ریلے کے باعث شاہراہ قراقرم مختلف مقامات پر ٹریفک کے لیے بند ہوگئی ہے، جس سے سیاح پھنس کررہ گئے ہیں۔

ترجمان خیبرپختونخوا حکومت فیض اللہ فراق دیامر میں شدید بارش کے بعد سیلابی ریلے سے شاہراہ قراقرم اور چلاس جھلکڑ روڈ کا رابطہ منقطع ہوگیا ہے، شاہراہ قراقرم اور ڈونگ سمیت مختلف مقامات پر ٹریفک کے لیے بند ہے۔

چلاس جھلکڑ روڈ اور شاہراہ قراقرم کی بندش سے مسافر اور سیاح پھنس گئے ہیں، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے متعلقہ اداروں کو سیاحوں کو بحفاظت محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

وزیراعلیٰ کے احکامات کے بعد ریسکیو عملے نے سڑک بحالی کا کام شروع کردیا ہے۔
مزیدپڑھیں:سی سی ڈی کے 4مبینہ مقابلوں میں 7ڈاکو ہلاک

یہ بھی پڑھیں