Search
Close this search box.
منگل ,07 جولائی ,2026ء

شام کےبعد بلوچستان میں سفر پر پابندی

لاہور(نیوز ڈیسک) پنجاب سے بلوچستان جانے والی پبلک ٹرانسپورٹ پر شام کے بعد سفر پر پابندی عائد کردی گئی۔

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان (ڈی جی خان) عثمان خالد کے مطابق شام 5 بجے کے بعد کسی بھی مسافر گاڑی کو سرحدی علاقے بواٹہ پر روک دیا جائے گا اور بلوچستان میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں مسافروں کے قتل کے بعد حکومت نے احکامات جاری کیے لہٰذا ٹرانسپورٹرز شام کو سفر کرنے سے اجتناب کریں۔
ڈی سی عثمان خالد کے مطابق ڈی جی خان سے شام 5 کے بعد کوئی بھی مسافر گاڑی بلوچستان داخل نہیں ہوسکے گی تاہم صبح 5 بجے کے بعد سفر جاری رکھ سکتے ہیں۔
مزیدپڑھیں:اسرائیل نے حضرت ابراہیم کے مقبرے اور مسجدِ ابراہیمی کا کنٹرول سنبھال لیا

یہ بھی پڑھیں