Search
Close this search box.
منگل ,07 جولائی ,2026ء

عامر خان کی اہلیہ گوری سپراٹ کے اثاثے کتنے ہیں؟ تفصیلات سامنے آگئیں

ممبئی: گوری سپراٹ کے اثاثے ایک بار پھر توجہ کا مرکز بن گئے ہیں، کیونکہ بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان سے شادی کے بعد ان کی کاروباری زندگی اور مالی حیثیت سے متعلق نئی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عامر خان نے 5 جولائی کو ممبئی کے علاقے باندرہ میں واقع اپنی رہائش گاہ پر ایک سادہ اور نجی تقریب میں گوری سپراٹ سے شادی کی، جس میں صرف قریبی عزیز و اقارب نے شرکت کی۔

رپورٹس کے مطابق گوری سپراٹ کا تعلق ایک کثیرالثقافتی خاندان سے ہے۔ ان کی والدہ ریٹا بھارتی نژاد پنجابی خاندان سے تعلق رکھتی ہیں، جبکہ والد رابرٹ سپراٹ تامل نژاد خاندان سے وابستہ ہیں۔ گوری سپراٹ نے اپنی ابتدائی تعلیم بھارت جبکہ اعلیٰ تعلیم لندن سے حاصل کی۔

ذرائع کے مطابق گوری سپراٹ ایک کامیاب کاروباری خاتون ہیں۔ وہ بنگلورو اور ممبئی میں بیوٹی بزنس سے وابستہ ہیں اور ماضی میں گارمنٹس ڈیزائننگ کے شعبے میں بھی خدمات انجام دے چکی ہیں۔ اس کے علاوہ وہ 2007 سے ایک معروف بھارتی برانڈ میں پارٹنر اور ڈائریکٹر کے طور پر بھی کام کر رہی ہیں۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ گوری سپراٹ اپنی پہلی شادی سے ایک بیٹے کی والدہ بھی ہیں، جبکہ اب وہ عامر خان کے پروڈکشن ہاؤس سے بھی وابستہ ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گوری سپراٹ کے اثاثے تقریباً 24 کروڑ سے 40 کروڑ بھارتی روپے کے درمیان ہیں۔ ان کے اثاثوں میں بنگلورو کے وائٹ فیلڈ علاقے میں واقع ایک قیمتی گھر بھی شامل ہے، جو ان کے کاروباری ادارے کے ہیڈ آفس کے طور پر رجسٹرڈ ہے۔

رپورٹس کے مطابق وہ ماضی میں بنگلورو کے مگراتھ روڈ پر ایک معروف ہیئر اسٹوڈیو کی مالک بھی رہ چکی ہیں، جسے فروخت کرنے کے بعد ان کی مجموعی مالی حیثیت میں مزید اضافہ ہوا۔

اگرچہ گوری سپراٹ شوبز انڈسٹری سے وابستہ نہیں رہیں، تاہم اپنی کامیاب کاروباری سرگرمیوں کی بدولت وہ بھارت کی بااثر کاروباری خواتین میں شمار کی جاتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں