لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ شیر پاؤ پل کیس میں تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کو بری کردیا . انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے رات گئے کوٹ لکھپت جیل میں ملزمان کی موجودگی میں 9 مئی جلاؤ گھیراؤ شیر پاؤ پل کیس کا محفوظ فیصلہ سنایا۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے شیر پاؤپل پر جلاؤ گھیراؤ کیس میں پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی سمیت 6 ملزمان کو بری کر دیا . عدالت نے جلاؤ گھیراؤ کیس میں شاہ محمود قریشی سمیت حمزہ عظیم، اعزاز رفیق، افتخار احمد، رانا تنویر اورزیاس خان کو بری کیا ۔


