Search
Close this search box.
جمعه ,05 جون ,2026ء

بڑی وکٹ اڑ گئی ،پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے سابق صدر ساتھیوں سمیت ن لیگ میں شامل

اسلام آباد(ویب‌ڈیسک)وزیراعظم سے پی ٹی آئی کے سابق صوبائی صدر اور سابق صوبائی وزیر نواب زادہ محسن علی خان نے ملاقات کی اور اپنے بیٹے شہریار اور ساتھیوں سمیت (ن) لیگ میں شامل ہوگئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر اور وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام بھی موجود تھے۔

وزیراعظم نے نوابزادہ محسن علی خان کا پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ امید ہے آپ خیبر پختونخوا میں پاکستان مسلم لیگ ن کی پالیسیوں کو فروغ دینے اور عوامی روابط بڑھانے کے حوالے سے اپنا فعال کردار ادا کریں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام کی فلاح و بہبود اور وہاں امن و امان کے فروغ کے لئے وفاقی حکومت ہر ممکن کردار ادا کرتی رہے گی۔
مزیدپڑھیں:ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی 20 اور ون ڈے سیریز کےلیے قومی سکواڈ کا اعلان کر دیا

یہ بھی پڑھیں