کراچی (اوصاف نیوز)سیہون انڈس ہائی وے پر مسافر کوچ بھینس سے ٹکرا کر الٹ گئی۔ حادثے میں مسافر کوچ مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔
ریسکیو حکام کے مطابق سیہون میں لکی شاہ صدر کے مقام پر کراچی سے لاڑکانہ جانے والی مسافر کوچ الٹ گئی ۔ حادثے میں 2 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کو فوری طور پر عبداللہ شاہ اسپتال منتقل کیا گیا۔ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ جاں بحق افراد میں سے ایک کی شناخت سراج احمد کے نام سے ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق انڈس ہائی وے روڈ پر لکی شاہ صدر کے قریب مسافر کوچ بھینس سے ٹکرانے کے بعد الٹ گئی۔پولیس کے مطابق مسافر کوچ الٹ نے سے دو افراد جاں بحق ہونے کی اطلاعات موصول 25 سے زائد افراد زخمی۔
ریسکو ذرائع کے مطابق تمام زخمیوں کو سیہون سید عبداللہ شاہ انسٹیٹوٹ آف میڈیکل سائنس منتقل گیا جا رہا ہے۔ مسافر کوچ لاڑکانہ سے کراچی جا رہی تھی۔
پانچ افراد ابھی بھی گاڑی میں پھنسے ہوئے ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں گاڑی مالکان کو بڑی سہولت مل گئی!